SIZE
2 / 7

" لو جی اماں ' کیا ہو گیا ہے . آج میں بچوں کو لے کر آپ کی طرف آنے والی تھی اور آپکی بہو نے گھر چھوڑنے کی تیاری بھی کر لی .چلو اچھا جانے دیں . میں آ رہی ہوں آپکی طرف آپکا خیال رکھنے ."

" بہو بیٹے کو سنا کر بھیجنا کہ بیٹیوں کی وجہ سے کھانا مل جاتا ہے ورنہ تم لوگ تو بھوکا ہی مار دو ."

شائستہ بیگم کا مسالا راؤنڈ شروع ہو چکا تھا . وہ اماں کو ڈکٹیشن دے رہی تھیں. ان کے تینوں بیٹے بھی ان کے پاس بیٹھے سن رہے تھے اور سر بھی دھن رہے تھے . وہ یہی سب سن کر ہی جوان ہوئے تھے . اب تو خیر دو کی جاب بھی ہو گئی تھی . حاد ینورسٹی جاتا تھا .

جوانی میں ہی بیوہ ہو جانے کے بعد جس طرح انہوں نے مردانہ وار حالات کا مقابلہ کیا تھا وہ قابل تعریف تھا .اس بات کو سراہنے والوں کی کمی بھی نہ تھی مگر اس مشقت جو کمی و کجی ان کے اندر پیدا ہوئی تھی وہ اس سے بے خبر تھیں یہ پھر رہنا چاہتی تھیں . "عاشر گاڑی نکالو ہم نانو کی طرف جا رہے ہیں ." بیٹوں نے معنی خیزی سے سر ہلا دیے تھے .. وہ بچپن سے ہی ماں کے اچانک پروگراموں سے واقف تھے اور نانو کے گھر کے ایسے سین انجوائے بھی کرتے تھے .