جو رزق اللہ دیتا ہے اس میں سے چند دانے نکال کر دے دینا، کوئی بڑی بات نہیں۔ کچھ آزمائشیں خود کو پیش کر کے دینی پڑتی ہیں۔ اللہ کے بندوں کے عیب نظر انداز کر کے ۔ مخلوق کے عیب چھپا کے۔ مخلوق کے درد کی دوا بن کر ۔ اللہ سب زیادہ اس بندے سے راضی ہوتا ہے، جو اس کی مخلوق کے زخموں کی دوا کرتا ہے۔ آنسو پونچھتا ہے، دل پر مرحم رکھتا ہے۔