SIZE
1 / 6

" مانو یار ! باربی کیو کا موڈ ہو رہا ہے ."

" تم اپنی مصروفیت بتاؤ ،اسی ویک اینڈ پر کر لیں ."

باجی کا فون آیا تھا اور باجی کا فنکشن یا پارٹی میرے بغیر کیسے ہو سکتی تھی ؟

" باجی ! آپ نیکسٹ ویک پر رکھ لیں .اس ویک اینڈ پر تو میری دوست کے گھر باربی کیو ہے ."

جیسے ہی بقر عید گزری بس ہر طرف سے باربی کیو کی دعوت تھی . پھر پارٹی کا تھیم بھی ضرور رکھتے تھے ہم لوگ . زیادہ تر جینز اور ٹاپ پہنتے تھے ہم لوگ . اس بار تو سردی بھی تھی تو لونگ کوٹ اور جینز کا ڈریس کوڈ طے ہوا تھا . ہم نے اس رات ٹھیک ٹھاک مزہ کیا . لڑکوں نے کباب سیخ پر لگائے . ہینڈ فین کے ذریعے آگ سلگائی جا رہی تھی . کئی بار آگ سلگانے میں آنکھوں سے پانی نکل آیا ، لیکن ہم ایڈونچر کے شوق میں لگے ہی رہے . بہت بھوک بھی لگی ، لیکن ہم نے صبر کیا . بالآخر جب باربی کیو تیار ہو گیا تو سب نے خوب مزے سے ڈنر کیا .

عا طف ہمارے گروپ فرینڈ نے گٹار پر " منوارے " کے گیت پر مزے کی دھن بجائی . لڑکوں نے باقاعدہ اٹھ کر ڈانس کیا . ہم لڑکیوں نے خوب ہوٹنگ کی . ایک یادگار باربی کیو کا اختتام ہوا . جاتے ہی سب نے اپنی اپنی تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں . راتوں رات ایک دوسرے کی تصاویر شیئر ہوئیں اور لائک کی گئیں.

" کمال ہے باجی ! پکنک پر تو ایسا ہی ہوتا ہے ، کھانا کھانے میں دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے . ہم سب پکنک پر گئے ہوئے تھے . پروگرام تھا کہ سارا کھانا لکڑیوں پر پکایا جاۓ . آنکھیں سرخ ہو گئیں. موسم بھی گرم تھا . اچھی خاصی کھانسی اور گرمی لگی لیکن ہم سارے میرڈ ، ان میرڈ بہن ، بھائی پکنک پر تھے اور مزہ کر رہے تھے .

******************************

مئی 2011

دریاۓ کنہار کے کنارے ٹھنڈے پانی میں پاؤں ڈالے فریز ہونا بہت اچھا لگا . ہم نے وہاں فشنگ بھی کی تھی . وہیں لکڑیاں جمع کر کے ہم نے مچھلی کو مسالا لگا کر گرلڈ کیا . کچی پکی فش کھا کر بھی ہم سب بہت خوش تھے . حالانکہ اس میں کچھ کچھ ہیک بھی تھی ، لیکن اس کی بھی کس کو پروا تھی . ہم سیر کے لئے ناردرن ایریاز آئے تھے . نیچر کے قریب رہ کر کھانا کھانے کا مزا ہی اور تھا .

*******************************