SIZE
2 / 9

" کیا تم نے کبھی کسی سے عشق کیا ؟" ( نئی نویلی دلہن سے بھلا اس طرح کے سوال کرتے ہیں .)

" ہاں ... جھولے سے ہی عشق کیا ." اور اس بات پر یقیناً میاں صاحب دھک سے رہ گئے ہوں گے .

" انڈے " سے . ہم نے مزے سے جواب دیا اور انکی رکی ہوئی سانس بحال ہو گئی اور اس سے پہلے کے انڈا نامہ شروع ہوتا . انہوں نے موضوع ہی بدل ڈالا .

" کھانے میں سب سے اچھا کیا بنا لیتی ہو ؟"

" پھر " انڈا " کہیں میری چڑ ہی نہ بن جاۓ یہ انڈا ." میاں صاحب بڑبڑائے . لیکن ہم نے آرام سے سن لیا . ہماری سماعت بھی قابل رشک تھی .

سوالنامے پر نظر پڑی تو سوچا کہ ہم بھی جواب لکھیں . ہم بھی تو سلیقہ ہیں کام کے نہ سہی نام کے تو ہیں .

تو آئیے ذرا سوالوں سے دو ' دو ہاتھ کر لیں .

کھانا بناتے وقت کن باتوں کا خیال رکھتی ہیں ؟

باتوں کا خیال تو اس وقت رکھا جاۓ نا جب کھانا پکایا جاۓ . شادی سے پہلے تو ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے سارا دن گزار دیتے تھے . دودھ ملائی جیسی رنگت کو اور زیادہ " دودھ ملائی " بنانے میں لگے رہتے اور ہماری پھپھو حضور جب بھی آتیں ہماری بلائیں لیتے نہ تھکتیں .

" سلیقہ تو بالکل گڑیا ہے ' ہاتھ لگانے سے ہی میلی ہو جاۓ ." پھپھو کے یہ الفاظ سن کر ہم اور زیادہ " مصروف کوشش بیوٹی " ہو جاتے .

اور پھر ہمارے اسی رکھ رکھاؤ اور خوبصورتی نے ہماری پھپھو کو اتنا دیوانہ کیا کہ وہ اپنے لاڈلے ' نخریلے ہیرو جیسے بیٹے کے لئے ہمارا رشتہ لے آئیں . نہ صرف رشتہ بلکہ ہفتے کے اندر اندر شادی کا شور بھی ڈال دیا .( کیونکہ انہوں نے حج پر جانا تھا .)

ہمارے تو ہاتھ پاؤں پھول گئے . مگر امی کے کان پر تو جوں تک نہ رینگی . انہوں نے کیش پھپھو کے ہاتھ میں تھما دیا کہ سلیقہ کی ضرورت کی چیزیں بھی خود خریدیں .