SIZE
2 / 7

جی ہاں ' شادی کے نو سال گزر جانے کے باوجود ہم بے اولاد ہیں اور مجھے پتا ہے کے بے اولاد ہی رہیں گے کیونکہ کمی عامر میں نہیں مجھ میں ہے .

مجھے اپنے واجد کے اس خالی پن کا پتا چلا تھا تو مجھے بہت دکھ ہوا تھا مگر میں نے سوچا کے کمی عامر میں نہیں ہے تو سزا انھیں کیوں ملے . میں چاہتی تھی کے عامر اولاد کے لئے دوسری شادی کر لیں لیکن وہ نہیں مانے . انھیں مجھ سے محبت ہی اتنی ہے .

میں اپنی جنّت میں مگن بہت خوش اور مطمئن ہوں . شاید بہت کم عورتیں ہوتی ہیں اتنی خوش اور مطمئن زندگی گزا رنے والی .اولاد نہ ہونے کے باوجود میں شک جیسی بیماری سے کوسوں دور ہوں . میں نے عامر کو آزاد چھوڑا ہوا ہے کیونکہ مجھے پتا ہے کے وہ میرے ہیں اور میرے ہی رہیں گے . دروازے پر گاڑی کا ہارن ہوا . میں خیالات سے چونکی اور استقبال کے لئے کھڑی ہو گئی .

عامر کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک ہفتے کے لئے کوئٹہ جا رہے تھے .میں نے اکیلے گھر میں رہنے کی بجاے امی کے ہاں جانے کو ترجیح دی . امی کا گھر کوئی دور نہیں بالکل پاس ہی ہے . مجھے امی کے ہاں گئے ابھی تھوڑی دائر ہی ہوئی تھی کے فریدہ چچی گئیں . مجھے دیکھ کر ان کے چہرے پر بہت ناگوار سی شکن ابھری جسے میں نے اور امی نے واضح محسوس کیا .

فریدہ چچی کو شاید اتنی عجلت نہ تھی جتنی تیزی انہوں نے مجھے دیکھ کر اختیار کی . جب سے میری شادی عامر کے ساتھ ہوئی ہے ' انہوں نے میرے ساتھ خدا واسطے کا بیر باندھ لیا ہے . نہ سیدھے منہ بات کرتی ہیں اور نہ ہی میرے گھر آنا ہوا . عامر سے بھی خود سے مخاطب نہ ہوتیں .