SIZE
2 / 7

ہمیں تو رشتوں کے تقدس کا پتا ہی نہیں ہے نہ ہم نے اپنے بچوں کو یہ سب سکھایا ہے . میری بات یاد رکھیں اپنے بچوں کو رشتوں کی اہمیت کا احساس دلائیں . آج میں بھائی اور بہن کے رشتے پر بات کرنا چاہتی ہوں . کتنا عظیم رشتہ ہے مگر سب سے پہلے اسی رشتے میں دراڑیں پڑتی ہیں حالانکہ دنیا میں انسان کا یہ واحد رشتہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ویسے تو ظاہر ہے ہر رشتہ اپنی جگہ اکیلا ہی ہوتا ہے لیکن پھر بھی باقی رشتوں کی جگہ کوئی دوسرا رشتہ پر کر دیتا ہے . میری نظر میں رشتے صرف محرم ہی ہوتے ہیں جو محرم نہیں وہ رشتے نہیں ہوتے . محرم رشتے آپکو تحفظ کا احساس دلاتے ہیں .

بہن بھائیوں کا رشتہ سب سے پیارا رشتہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے سب رشتے مطلب بہن بھائی ، ماں باپ اور دادا دادی سب ایک ہی ہوتے ہیں . ایک ہی طرح کے حالات میں پلتے بڑھتے ہیں ایک جیسی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں . انکی یہ عمر ایسی ہوتی ہے کہ اس میں کوئی غرض نہیں ہوتی نہ ہی ایک دوسرے سے کوئی توقعا ت وابستہ ہوتی ہیں . اگر ہسنتے ہیں تو اکٹھے اور روتے ہیں تو اکٹھے اور کھیلتے بھی ایک ساتھ ہیں . اگر کوئی گھر میں اتا ہے تو اس سے بھی ان کا ایک ہی رشتہ ہوتا ہے . ان کے راز ایک دوسرے کو پتا ہوتے ہیں ان کی یہ بے فکری والی عمر ایک ساتھ ہی گزرتی ہے .

اگر کبھی لڑائی ہوتی بھی ہے تو مقابلہ برابر ہی رہتا ہے کیونکہ عمر کا فرق اتنا زیادہ نہیں ہوتا .

کبھی بہن بڑ ی ہوتی ہے تو کبھی بھائی اور باقی محرم رشتوں کی طرح اس میں کوئی زیادہ احترام بھی نہیں ہوتا کیونکہ دونوں کے ایک ہی ماں باپ ہوتے ہیں اور برابری کا احساس بھی ہوتا ہے اور دونوں شکایات بھی ایک ہی کے پاس لے کر جاتے ہیں . ماں باپ ماریں یا پیار کریں دونوں کے لئے برابر ہوتا ہے اور جو دوسرے محرم رشتے ہوتے ہیں ان میں ادب اور لحاظ ہوتا ہے چھوٹے اور بڑ ے کا . ان رشتوں میں توقعا ت بھی بہت ہوتی ہیں مگر بہن بھائیوں کا رشتہ والہانہ ہوتا ہے مل کر خوب دھوم دھڑکا ہوتا ہے . دونوں کی عقل سمجھ اور پسند نا پسند بھی ایک جیسی ہوتی ہے .