SIZE
1 / 10

"شبینہ عید کی چھٹیوں اور عید کے بارے میں تمہارا کیا خیال ھے ؟ کہاں گزاری جائیں ؟ "عبدللہ نے چاۓ کا سپ لیتے ہوئے نہایت لگاوٹ سے کہا .

" میں نے تو سوچ رکھا ھے کہ چھٹیاں اسی گھر میں اور عید میکے میں .... اپنے تمام رشتہ داروں کے ساتھ گزارنے کا پروگرام ھے . تم نے کیا سوچا ھے ؟" شبینہ نے ٹوسٹ پر مکھن لگاتے ہوئے سنجیدگی سے کہا تو عبدللہ تھوڑا سا چونکا . قدرے حیرت میں بھی ڈوبا .

" تم نے تو میری بھابیوں والی ہی بات کی ھے ، ہمیشہ عید سے پہلے ان کے گھروں کا ماحول سوگوار ہو جاتا ھے ، مقابلے میں کوئی ہارنے کو تیار نہیں ہوتا اور آخر مجبورا عورت کو ہی ہتھیار ڈال کر سفارتی تعلقات کو درست کرنا پڑتا ھے ." وہ بھی سنجیدگی سے بولا ." اور بہنوں کا بھی یہی حال ھے ، شنوائی ان کی بھی نہیں ہوتی . تم بھی ذرا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو ایسا نہ ہو کہ ہماری پہلی عید ہی بدمزگی اور اور ناراضی کا شکار ہو جاۓ ."

" شادی کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ اپنے خونی رشتوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی جاۓ . وہاں سب میرا انتظار کر رہے ہوں گے . مجھے روکنے کی کوشش نہ کرنا پلیز ...میں رکنے والی نہیں ہوں ، میں نے اپنی بہنوں اور بھابی کو ہر عید پر روتے تڑپتے دیکھا ھے . کیا مجال کہ شوہر کا دل موم ہو جاۓ اور ساس کی اجازت مل جاۓ . عید نہ ہوئی آزمائش ہو گئی ." وہ بے پروائی سے بولی ." اصولا عید اپنے ، اپنے میکے میں سیلیبریٹ کرنی چاہیے .'

" یہ تم کہ رہی ہو ناں ہمارے ریت اور رواج اس کی اجازت نہیں دیتے ." وہ نرمی سے بولا

" دیکھو میرے والدین یعنی تمہارے ساس سسر ہمارے انتظار میں نظریں دروازے پر جمائے بیٹھے ہونگے . اس بار تو ہر صورت ان کے ہی ساتھ عید منانی ہو گی . اگلی عید تمہارے میکے میں سہی .... میں تمہارے بہنوئی اور بھائی جیسا روایتی شوہر نہیں ہوں . ہم نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں نہ زیادہ دیر لگائی نہ ہی ایڈجسٹ ہونے میں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا .اب اگر اس مسلے کو بھی خوشی خوشی حل کر لیا جاۓ تو ہم سب کے لئے بہت خوب رہے گا ." وہ پیار سے بھرے لہجے میں بولا جبکہ اس پر کوئی اثر نہیں ہوا .

" دوسرا مسلہ یہ بھی تو ھے کہ ہم دونوں کی پہلی عید جدائی اور دوری میں کیونکر گزرے . ایک ساتھ جینے مرنے کے وعدے کیے ہیں کوئی مذاق نہیں ....

"بس میں نے تو فیصلہ کر بھی لیا اور تمہیں سنا بھی دیا اور اب عمل کرنا تمہارا فرض ھے ."

" ایسا ہرگز نہیں ہو گا ... تمہارا یکطرفہ فیصلہ نامنظور ... مجھے عید اپنوں میں ہی منانی ھے ." وہ کسی ضدی بچے کی طرح بولی .