SIZE
1 / 4

" اس دفعہ تو آپا نے ہمارے ہاں بہت دنوں سے چکر نہیں لگایا ". شائستہ ساس کو چاۓ دینے آئی تو پوچھ بیٹھی .

" ہاں بہت دن ہو گئے ہیں ورنہ ہفتے میں ایک چکر تو لگا ہی لیتی تھی ". فریدہ بیگم نے بھی اسکی بات کے جواب میں کہا تھا .

" آپ فون کر کے معلوم کر لیں ' شاید طبیعت ناساز ہو انکی ." شائستہ نے مشورہ دیا تو وہ سر ہلا کر رہ گئیں .

" ہاں ' یہ ٹھیک ہے ' ابھی معلوم کرتی ہوں ." فریدہ بیگم نے اسی وقت اپنی بڑی بیٹی کو فون ملایا تھا .

" اسلام علیکم امی ." پانچویں گھنٹی پر فون اٹھا لیا گیا تھا .

" زریں ! کہاں ہو . ہفتے سے اوپر ہو گیا ' تمہیں ماں سے ملے سسرال جا کر ماں کو بھول گئی کیا ؟ فریدہ بیگم نے اس کے فون اٹھاتے ہی شکوہ کیا تھا . وہ جوابا چند منٹ خاموش رہی پھر بولی .

" امی آذر جاب کی وجہ سے باہر چلے گئے ہیں ' پیچھے بچے ہیں . اب ان کو اکیلا کھوے کر کہاں آ سکتی ہوں ." وہ حسب عادت دھیمے لہجے میں بولی تھی .

" کہاں گیا ہے آذر ؟" فریدہ بیگم نے پوچھا .

" دبئی گے ہیں ' چند ہفتوں کے لئے ." اس نے بتایا .

" تو تمہیں اور بچوں کویہاں چھوڑ جاتا ." فریدہ بیگم نے جوابا کہا .

" امی آپکو پتا تو ہے انکا ." اب کی بار فریدہ بیگم خاموش سی ہو گئی تھیں .

" اچھا ٹھیک ہے ' میں فون رکھتی ہوں ." کہ کر فریدہ بیگم اے فون بند کر دیا .

" کیا کہ رہی ہیں آپا ." بات ختم ہوتے ہی شائستہ نے پوچھا .

" ہوں ' ٹھیک ہے . کہ رہی تھی کہ آزر چند ہفتوں کے لئے دبئی گیا ہے تو وہ گھر میں مصروف ہے ."