Pages 7
Views265
SIZE
4 / 7

" وہ تو نائی کی دکان پر ہیں ." پپو نے جانے میں وقت برباد کرنا مناسب نہ سمجھا وہیں کھڑے کھڑے خبر سنا دی .

" نائی کی دکان پر کیا کر رہا ہے . سا لا پچھلے اتوار ہی تو بال کٹوا کر آیا تھا ' اب کیا گنجا ہونے گیا ہے ؟"

" فیشل کروا رہے ہیں ." پپو نے مزید با خبر ہونے کا ثبوت دیا .

" فیشل ؟" وہ تو لڑکیاں کرواتی ہیں ." دادی چھ پوتیوں کی دادی تھیں ' فیشن اور بیوٹی کی معلومات سے اچھی طرح واقف تھیں .

" دادی لڑکے بھی کرواتے ہیں ' لڑکیوں کی طرح یہ بھی بنواتے ہیں ." پپو نے اپنی بھنوؤں پر انگلیاں پھیرتے ہویے بتایا .

" اور بوبی بھائی تو ہر ہفتے فیشل کرواتے ہیں . فیصل بھائی ( حجام ) انھیں ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں ."

پپو کے بارے میں یقینی طور پر یا پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ وہ بڑا ہو کر کسی بڑے چینل کا با خبر رپورٹر بنے گا جہاں ناظرین کو خبر سب سے پہلے دینے کا دعوی کیا جاتا ہے جنھیں اتنی جلدی رہتی ہے کہ کبھی کبھی تو وجود میں انے سے پہلے ہی خبر ناظرین تک پہنچ جاتی ہے مگر خیر یا تو پپو کے مستقبل کی بات ہے . حال کی بات یہ ہے کہ اس نے جو خبر سنائی وہ سو فیصد درست تھی .

دادی نے بیٹے کو اور بیٹے نے دادی کو معنی خیز نظروں سے دیکھا .

" میرا شک سو فیصد درست ہنے فیضو یہ کوئی لڑکی کا چکر ہی ہے ."

" انے دو آج گھر پر ' پوچھ لیتے ہیں ." فیضو نے بچے کچھے پان کی پیک اگالدان میں منتقل کر دی .

" نہ نہ ایسے نہ پوچھنا ." دادی نے فورا منع کیا .

" کیوں ؟"