اللہ کی کتاب سے بڑی کوئی کتاب نہیں ہے ناں دنیا میں ۔ اس کتاب میں لکھا ہے' بدلہ لو' پورا پورا بدلہ لو' آنکھ کے بدلے آنکھ' کان کے بدلے کان اور جان کے بدلے جان۔ مگر اللہ سوہنا تو کہتا ہے جس نے معاف کر دیا' بدلہ لینے کی قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردیا تو پھر اس کا اجر میرے ذمے۔